پٹہکہ(تحصیل رپورٹر)جشن عید میلاد النبی کے موقع پر پٹہکہ میں ریلی کا انعقاد میلاد یونٹ گلپنہ کے زیر اہتمام گیارہ ربیع الاول کو شاندار ریلی نکالی گئی ریلی پٹہکہ میلاد چوک سے شروع ہو کر چھون سے واپس کہوڑی سے ہوتی ہوئی پٹہکہ مرکزی عید گاہ میں اختتام پذیر ہوئی جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن پٹہکہ نصیرآباد میں ہر سال کی طرح اس سال بھی گیارہ ربیع الاول کے دن میلاد کمیٹی گلپنہ کے زیر اہتمام شاندار ریلی نکالی گئی ریلی پٹہکہ میلاد چوک سے
روع ہوئی جو چھون سے واپس ہوتی ہوئی کہوڑی بازار سے واپس ہو کر مرکزی عید گاہ پٹہکہ میں اختتام پذیر ہوئی ریلی میں تنظیم اہلسنت والجماعت،انجمن طلبہ اسلام کے کارکنان نے بھر پور شرکت کی بارہ ربیع الاول کو مرکزی عید گاہ پٹہکہ نصیرآباد میں عظیم الشان جلسہ ہو گا جس میں علمائے کرام شرکت کریں گے ہر سال کی طرح اس سال بھی گیارہ ربیع الاول کو ایک بڑی ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی سیکورٹی کے سخت ترین انتظامات تھے جبکہ نگرانی تحصیلدار پٹہکہ حماد بشیر ،نائب تحصیلدار پٹہکہ عنصر علی مغل کر رہے تھے پولیس چوکی پٹہکہ کے اہلکار ریسکیو 1122 کے اہلکاران بھی ریلی کے ہمراہ تھے آج بارہ ربیع الاول کو مرکزی عید گاہ پٹہکہ میں ایک عظیم الشان ربیع الاول کی مناسبت سے پروگرام ہو گا جس میں بڑی تعداد میں علمائے کرام شرکت کریں انجمن طلبہ اسلام نے پٹہکہ بازار کو خوبصورت جھنڈیوں سے سجا کر رکھ دیا ہر طرف چراغاں ہی چراغاں میلاد کمیٹی پٹہکہ اور انجمن طلبہ اسلام کے زیر اہتمام ہر سال ربیع الاول کے موقع پر بازاروں اور گھروں کو سجایا جاتا ہے،
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us