مظفراباد،گڑھی دوپٹہ۔ دارالحکومت مظفراباد ڈویژن کے مضافاتی علاقوں کی طرح عوام علاقہ مجہوئی ،گڑھی دوپٹہ،کرولی،سبڑی،ٹنڈالی،بڈھیارہ،چوک بازار،ہٹیاں دوپٹہ میں بجلی و مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج

مظفراباد،گڑھی دوپٹہ۔ دارالحکومت مظفراباد ڈویژن کے مضافاتی علاقوں کی طرح عوام علاقہ مجہوئی ،گڑھی دوپٹہ، کرولی،سبڑی،ٹنڈالی،بڈھیارہ،چوک بازار،ہٹیاں دوپٹہ میں بجلی و مہنگائی کے خلاف شدید احتجاج، شاہراہ سرینگر ہر ایک کلو میٹر کے بعد،عوام الناس نے ٹائر جلانے و رکاوٹیں کھڑی کر کے حکومت کے خلاف نعرہ بازی کی اور پتلے اور بجلی کے بلات جلائے،اور اس عزم کا اظہار کیا کہ ہم اپنے حقوق اور خود ساختہ مہنگائی کو کھ

ی تسلیم نہیں کرینگے،اور نہ ہی ناجائز کسی فیصلے کو خاطر میں لائینگے۔ریاستی تاریخ میں پہلی بار تاجر ایسوسی ایشن،وکلاء تنظیموں ٹرانسپورٹ یونین،سول سوسائٹی، پٹرول پمپ مالکان،پرائیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کا ایکا۔تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے احتجاجا" سڑکوں پر نکل آئے۔ اور اپنا پرامن،پارلیمانی احتجاج ریکارڈ کرایا۔ مظاہرین نے ایمبولینس، فائر بریگیڈ و ضروری مسافت طہ کرنے والوں کی راہداری کو یقینی بنایا۔اس موقع پر قانون نافذ کرنے والوں کی بڑی تعداد پر گا بگائے موجود تھی۔مکمل تالہ بندی کی وجہ سے عملا کاروبار زندگی معطل رہا،صارفین کی بھی جائز مطالبات کے حق میں احتجاجی دھرنوں میں بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی۔انجمن تاجران کی کال پر ہونے والے اس احتجاج نے حکومت آزادکشمیر کے لیے جو پیغام دیا ہے وہ فوری عملدرآمد و سبق سے کم نہیں۔کیونکہ 5 ستمبر ریاست بھر کا احتجاج شاید حکومت وقت کو موقع نہ دے کہ وہ اب کچھ کر سکیں۔

مزید خبریں