کوہستان مسافر گاڑی حادثے کا شکار 6 افراد جاں بحق 4 شدید زخمی

کوہستان، (عبدالمالک ساگر رپورٹ) کوہستان اپر تحصیل کندیا کے علاقہ تھوٹی کے قریب ڈاکسن گاڑی حادثے کا شکار، 6 افراد جاں بحق جبکہ چار زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان اپر کے مرکزی شہر کمیلہ بازار سے تحصیل کندیا کے علاقہ چشوئی کو جانے والی ڈاکسن گاڑی تھوٹی

ے قریب گر کر دریا برد ہوگئی۔ گاڑیوں میں سوار چھ آدمی دریا برد ہوگئے جبکہ چار زخمی ہوئے اور کچھ لوگ چھلانگ لگا کر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ہیں۔ حادثے کا اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ جائی واقوع پر پہنچے اور لاشوں اور زخمیوں کو ریسکیوں کرنے لگے مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ چار لاشوں کو دریا سے نکال لیا ہے جبکہ دو لاش ابھی تک نہیں ملے ہیں جس کی تلاش جاری ہے۔ زخمیوں کو ریسکیوں کر قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔جاں بحق افراد میں شیر زادہ ولد چاڑو، عبدالغفور ولد شاہ ملک، فضل کریم ولد شیر محمد، ڈرائیور لولو ولد گلو شامل ہے ے۔

مزید خبریں