کوہستان ڈسٹرکٹ سپورٹس اور ڈسٹرکٹ یوتھ کے زیر اہتمام مقابلہ نعت کا پروگرام

کوہستان، ( عبدالمالک ساگر رپورٹ) ڈسٹرکٹ سپورٹ آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی جانب سے مدرسہ حدیقتہ القرآن میں نعت و قرات کے مقابلہ کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر کوہستان عرفان اللہ مسعود ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ، تحصیل چیرمین داسو محمد ادریس ، تحصیل چیرمین کندیا انوارالحق ، ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر محمد آمین شیخ ، ڈسٹرکٹ یوتھ آفیسر زاہد حسین، ویلیج چیرمین عبدالحمید مولانا انضمام الحق اور علماء اک

ام سمیت دیگر لوگوں نے شرکت کی۔ مدرسہ حدیقتہ القرآن کے طلباء کے درمیان نعت اور قرات کا دلچسپ مقابلہ ہوا اور طلباء نے بہترین پرفارمس پیش کیا ۔ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا رمضان کے اس۔ بابرکت مہینے میں ایسے پروگرام کا انعقاد خوش آئند اقدام ہے جس کیلئے سپورٹ آفس اور یوتھ آفس کے زمہ داران قابل تعریف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مدارس کے طلباء میں بھی ایسے مقابلے کو رجحان ہونا چاہئے وہ بھی اپنی زندگی میں کچھ مقام حاصل کرنا چاہتے ہیں اور انہیں اس کا پورا پورا حق ملنا چاہئے ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹ آفیسر محمد آمین نے کہا کہ انشاءاللہ آئندہ بھی اس طرح کے ایونٹ رکھے گے اور طلباء سمیت کوہستان کے نوجوانوں میں مختلف مقابلے کروایں گے ۔پروگرام کے اختتام مہمان خصوصی نے جیتنے والے پوزیشن ہولڈرز کے درمیان انعامات تقسیم کیا اور ڈسٹرکٹ سپورٹ آفس اور ڈسٹرکٹ یوتھ آفس کی جانب سے مہمانوں کو شیلڈ بھی پیش کیے ۔

مزید خبریں