آزار کشمیر میں مفت بجلی اور دیگر مطالبات کے لیے جاری حقوق دو تحریک کے دھرنوں پر پولیس کے چھاپے، شہر راولاکوٹ میں دھرنے کے لئے لگائے گئے کیمپ اکھاڑ دئیے جبکہ متعددافراد کو گرفتار کر لیا۔ راولاکوٹ سری نگر بن گیا ہزاروں افراد شہر میں احتجاج پر اتر ائے آزاد کشمیر بھر سے لائی گئی پولیس بے بس ہوگئی۔یعقوب خان، حسن ابراہیم اور عامر الطاف پر بھی لوگوں کی کڑی تنقید مہاراجہ ہری سنگھ کے ٹیکسز کے خلاف تحریک پرفخر کر کے سی
ست کرنے والے آج خاموش کیوں ہیں مقررین کی تنقید ایک سو چوالیس روز سے جاری حقوق دو تحریک کے سپلائی بازار میں لگائے دھرنے اور احاطہ عدالت میں لگے دھرنے پر رات پولیس نے دھاوابول کر دونوں دھرنے کے لئے لگائے کیمپ اکھیڑ ڈالے۔ احاطہ عدالت میں دھرنے میں موجود اٹھ قوم پرست کارکنان مرکزی ر ہنما نیشنل عوامی پارٹی اظہر کاشر سابق صدر این ایس ایف تو صیف عبدالخالق مرکزی صدر صمد شکیل محسن عزیز اسامہ سرور محمود خان شاہد شارف مرکزی رہ نماء جے کے ایل ایف ثاقب اسلم حافظ بدر رفیق کو گرفتار کر کے تھانہ راولاکوٹ منتقل کر دیا صغیر خان چئیرمین جے کے ایل ایف صدر انجمن تاجران راولاکوٹ عمر نذیر کشمیری مرکزی صدر انجمن تاجران ازاد کشمیر افتخار فیروز صدر ٹرانسپورٹ یونین سجاد خان لیگی کارکن راشد حنیف کی گرفتاری کے لیے رات گئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے گئے مگر کامیابی نہ ہوئی ہفتہ کے روز اس کریک ڈاون اور ریاستی جبر کے خلاف راولاکوٹ بغاوت پر اتر ایا
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us