نیلم(پی آئی ڈی) ڈپٹی کمشنر ندیم جنجوعہ نے ایس پی خواجہ محمد صدیق اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر ظفر اقبال کے ہمراہ محکمہ صحت کے زیر اہتمام پانچ روزہ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ پولیو مہم کاافتتاح جمعرات کے روز ڈپٹی کمشنر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال نیلم میں بچوں کوقطرے پلاکر کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے نیلم کا پولیو فری سٹیٹس برقرار رکھنے کیلئے شہریوں سے محکمہ صحت کے عملے کے ساتھ تعاون کرتے ہوئے اپنے بچوں کوپولیو کے قطرے پلانے کی اپیل کی ہے۔ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر سردار ظفراقبال، ایس پی خواجہ صدیق،مفتی توفیق، ڈاکٹر وسیم بٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مبشر گیلانی،ڈی ایس وی ضیاؤا
دین و دیگر نے بھی بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر سردار ظفر اقبال نے پولیو مہم کے بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع نیلم میں پانچ سال سے کم عمر کے 37359بچوں کو پولیو ویکسین اور وٹامن اے کے قطرے پلائے جائیں گے۔ضلع ہذا میں 220 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہیں۔ جوگھر گھر جاکر پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو 02تا06اکتوبر2023کوپولیو ویکسین کے قطرے پلائیں گی۔اس کے علاوہ 31 فیکسڈ سنٹر پربچوں کو قطرے پلائے جائیں گئے۔سفر کرنیوالے والدین کے بچوں کو پولیو ویکسین او روٹامن اے کے قطرے پلانے کیلئے 8 ٹرانزٹ پوائنٹ چلہانہ، جورا، کنڈلشاہی، آٹھ مقام، دواریاں، شاردا/ سرگن،نوری ٹاپ اور کیل میں خصوصی مراکز قائم ہیں۔ اس کے علاوہ ٹیموں کی نگرانی کیلئے یونین کونسل کی سطح پر60 ایریاانچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ جبکہ یونین کونسل کی سطح پر نگرانی اور پورٹننگ کیلئے 17 یوسی ایم اوز اور تین تحصیل سپروائزر تعینات کیے گئے ہیں۔ پولیو کنٹرول روم پہلے سے ڈی ایچ او آفس میں قائم ہے۔ جبکہ ایک پولیو کنٹرول روم ڈپٹی کمشنر آفس میں بھی قائم کیاگیاہے۔مورخہ 2تا6اکتوبر 2023پولیو کے دوران ڈپٹی کمشنر آفس میں سینئر نمائندہ ہرروز صبح نوسے رات آٹھ بجے تک کنٹرول روم میں حاضر رہے گا۔ تاکہ کسی بھی وجہ سے پولیو ویکسین کے قطروں سے محروم رہ جانیوالے بچوں تک رسائی کی جاسکے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us