دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ بیلہ نور شاہ کے عوام کو سرکاری آٹا سے تینوں ڈیلرز نے محروم کر دیا، من پسند افراد کو 1600 روپے والا آٹے کا تھیلا 1850 روپے میں منتیں ترلوں کے بعد دیا جانے لگا،لاڈلے آٹا ڈیلرز کی انوکھی منطق ،عوام علاقہ آٹے کیلئے دربدر ،تینوں ڈیلرز کبھی ایک کے پاس تو کبھی دوسرے کے پاس بھیجنے لگے جبکہ آٹا آتے ہی اپنے عزیز و اقارب اور من پسند افر
د کو دے دیا جاتا ہے ،سماں بانڈی کے مقام پر رات کی تاریکی میں ایک گیسٹ ہائوس میں آٹا اتارنے اور بلیک میں فروخت کرنے کا بھی انکشاف ہو اہے ،بیلہ نور شاہ میں آٹے کا خود ساختہ بحران بدستور جاری ہے، اپنے عزیز و اقارب اور رشتہ داروں کیلئے تو پھر بھی آٹا دستیاب ہو جاتا ہے مگر جو لوگ غریب اور مستحق ہیں وہ آٹے کی ایک چٹکی سے بھی محروم کر دیے گئے ہیں، بیلہ نور شاہ ،بگلہ اور سماں بانڈی کے ڈیلر زجو آٹا لے کر آتے ہیںوہ اپنے من پسند افراد کو فروخت کر دیتے ہیں،1600 روپے والا آٹے کا تھیلا 1850 روپے میں لوگوں کو دے کر احسان بھی جتلایا جاتا ہے عوام علاقہ بیلہ نور شاہ نے وزیراعظم آزاد کشمیر و دیگر ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ بیلہ نور شاہ کے رہنے والوں کو زندگی کی بنیادی ضرورت آٹا سرکاری انراخ پر مہیا کرنے کے لیے از خود کردار ادا کریں
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us