نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے بغیر ڈگریاں محض کاغذ کا ٹکڑاہیں، ڈاکٹر محمد مشتاق خان

جماعت اسلامی آزاد جموںوکشمیرکے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاہے کہ نوجوانوں کی سیرت وکردار کی تعمیر کے بغیر ڈگریاں محض کاغذ کا ٹکڑاہیں،اسلامی جمعیت طلبہ نوجوانوں کو مغربی تہذیبی یلغار سے بچاکر اسلامی تہذیب کی طرف راغب کرنے کی جدوجہد کررہی ہے جو احسن کام ہے،12ربیع الاول کاپیغام بھی یہی ہے کہ قرا ن وسنت کی تعلیمات پر عمل پیر اہوکر اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام کے قیام کی جدوجہد کی جائے،نبی ۖ کی سب سے بڑی سنت یہ ہے کہ اللہ کے دین کو غالب اور قائم کرنے کی جدوجہد کی جائے،،اسلامی ج

عیت طلبہ پوری امت کا اثاثہ ہے،اسلامی جمعیت طلبہ نے کالجز اور جامعات کے ماحول کوتعلیم دوست بنانے میں اہم کرار ادا کیااورکررہی ہے،اسلامی جمعیت طلبہ ریاست کے آزاد خطوں کے تمام طلبہ تک دین کی دعوت پہنچائے،نوجوانوں کو قرآن وسنت کے ساتھ جوڑے،علم کے ہتھیارسے لیس ہوکر مغرب کا مقابلہ کرے،ان خیالات کااظہارانھوںنے جموںوکشمیراسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم راجہ حارث نے ملاقات اس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کیا،اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم نے جمعیت کے کام کے حوالے سے بریفیگ کیا،جماعت اسلامی کے امیر ڈاکٹر محمد مشتا ق خان نے کہاکہ نوجوان ہی ملک وملت کے معمار ہوتے ہیںہماری آبادی کا65فیصد نوجوان ہیں جو اللہ کی بڑی نعمت ہے اس سے خوب استفادہ کرنا چاہیے،انھوںنے کہاکہ نوجوان ہی تبدیلیاںلانے میں ہراول دستے کا کردار ادا کرتے ہیں دنیا میںجہاں بھی آزادی کی تحریکیں کامیاب ہوئیں یا کوئی تبدیلی آئی وہاں کے نوجوانوں نے کردار ادا کیا،جمعیت آزاد خطے کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے اور بقیہ کشمیرکی آزادی کے لیے جدوجہد کرنے والی جماعت اسلامی کا ہراول دستہ بنے،نوجوانوں سے ہی قوم کی توقعات وابستہ ہیں۔

مزید خبریں