آزادکشمیر کی معروف سیاسی شخصیت، سابق وزیر اعظم سردار عتیق احمد خان کے قریبی ساتھی ، مسلم کانفرنس کی مجلس عاملہ کے ممبر قاضی محمد نذیر عرف قاضی قلہ انتقال کر گئے ، انہیں آبائی قبرستان برمنگ کلاں میں سپرد خاک کر دیا گیا ، ان کی نماز جنازہ چک ایئر پورٹ پر ادا کی گئی جس میں آزادکشمیر اور پاکستان
ے سرکردہ سیاسی و سماجی شخصیات ، ممبران اسمبلی ، سابق وزرائے کرام ، بلدیاتی نمائندگان،بیورو کریٹس ، ڈویژنل و ضلعی افسران ،ملازمین ،علماء ، وکلاء ، تاجران، ٹرانسپورٹرز ، ٹریڈ یونینز کے نمائندگان ، سماجی تنظیموں ، تنظیم الاعوان پاکستان ، آزادکشمیر کے عہدیداران اور دیگر مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی ، مرحوم کا خاندان آزادکشمیر بھر میںسیاسی حوالہ سے شہرت رکھتا ہے ، مرحوم کے خاندان کا شمار آزادکشمیر کے اولین ٹرانسپورٹرز میں ہوتا ہے ،ان کی وفات پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کی مغفرت ، پسماندگان کے صبر جمیل کی دعا کی ہے
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us