حویلی کہوٹہ (پی آئی ڈی) وزیر حکومت آزاد ریاست جموں کشمیر راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے ڈسٹرکٹ بار حویلی کہوٹہ کے نومنتخب عہدیداران سے حلف لے لیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر حکومت راجہ فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ قانون وآئین کی بالادستی اور انصاف کی فراہمی کے بغیر کوئی ملک اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا۔انصاف کی فراہمی میں جوڈیشری کے ساتھ وکلاء کااہم رول ہوتا ہے۔پاکس
ان بنانے والے قائد اعظم کا تعلق بھی وکالت کے پیشہ سے تھا۔ انہوں نے کہا کہ وکیل کا پیشہ بڑا عزت دار اور عظیم پیشہ ہے۔قانون کے شعبہ سے وابستہ وکیل وکلاء کا شمار معاشرے میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ بار ایسوسی حویلی کہوٹہ کے نومنتخب کابینہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں، فلاحی معاشرے کیلئے انصاف کی فراہمی لازمی ہے۔ وکلاء کا کردار سستے اور فوری انصاف کی فراہمی کے حوالے سے انتہائی اہم ہے سستے انصاف سے پسے ہوئے طبقے کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے جب تک عام لوگوں کو ان کے بنیادی حقوق اور انصاف نہیں ملتا معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، آئیندہ عام بجٹ ترجیحی بنیادوں پر پر جوڈیشل ڈسٹرکٹ کمپلیکس حویلی کہوٹہ کو اے ڈی پی میں نہ صرف شامل کریں گے بلکہ اسے مکمل بھی کریں گے۔ اس موقع پر وزیر حکومت نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن لائبریری کے لیے پانچ لاکھ کا اعلان بھی کیا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us