ہری پور کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کارروائی 5 جواری گرفتار

ھریپور (بیورو رپورٹ)*تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس کی کامیاب کاروائی ۔* *مرغوں کی لڑائی پر جواء کھیلنے والے ملزمان گرفتار ،داؤ پر لگی ہوئی رقم 12ہزار 500روپے اور 02عدد مرغےبرآمد ۔* ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ انسپکٹر محمد عارف کو دوران گشت اپنے زرائعے سے اطلاع ملی کہ گھنیاروڈ نزد قبرستان کچھ افراد مرغوں ک

لڑائی پر جواء کھیلنے میں مصروف ہیں۔ اطلاع کو مصدقہ جانتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ نجیب اللہ نے ہمراہ نفری پولیس کے ڈی ایس پی سرکل خانپور محمد عزیر کی نگرانی میں کاروائی کرتے ہوئے مرغوں کی لڑائی میں مشغول 04 جواری یاسر محمود ولد خان افسر سکنہ محلہ اتمان آباد جولیاں خانپور،عدنان احمد ولد لیاقت،طارق محمود ولد عبدالرحمان ساکنان محلہ خندق کوٹ نجیب اللہ اور رحمت علی ولد غلام صابر سکنہ محلہ خاناں والا پنیاں کو گرفتار کر کے قبضہ سے داؤ پر لگی رقم مبلغ 12 ہزار 500 روپے اور 02 عدد مرغے برآمد کر کے 5GO کے تحت مقدمہ درج رجسٹر کرلیا ۔دیگر جواریوں کی گرفتاری کے لیے پولیس مختلف مقامات پر کاروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید خبریں