بالاکوٹ (کرائم رپورٹر) تھانہ کاغان کی حدود جرید میں 13سالہ نوجوان کی کمرے سے پھندہ لگی نعش برآمد، پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا، متوفی کے خاندانی ذرائع کے مطابق
زشتہ روز افطار سے چند منٹ قبل متوفی محمد شہزاد ولد محمد واجد کے ورثاء جب گھر کی دوسری منزل پرواقع کمرے میں گئے تو وہاں شہزاد کی پھندہ لگی نعش لٹک رہی تھی جسے قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا مگر متوفی شہزاد کی سانسیں ختم ہو چکی تھیں، ایس ایچ او تھانہ کاغان وحید مراد نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کردیا ہے جس کے بعد نوجوان کی موت کے اصل سبب سامنے آسکیں گے۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us