جدہ(نورالحسن گجر سے) سربراہ مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کی سعودی عرب آمد کےحوالے سے مسلم لیگ ن سعودی عرب اور جدہ باڈی کی جانب سے والہانہ استقبال اور اظہارِ عقیدت کے لئیے افطار ڈنر عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر و نائب صدر مسلم لیگ ن سردار محمد یوسف تھے ۔۔ عشائیے میں بڑی تعداد میں پارٹی عہدے دران و کارکنان نے شرکت کی اور عشائیہ کی صدارت چئیرمین مسلم لیگ ن سعودی عرب چوہدری اکرم گجر نے کی عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے تقریب کے مہمان خصوصی سردار محمد یوسف نے پارٹی عہدے دران و کارکنان کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے کہ حر
ین شریفین کی خصوصی دعوت پر ہمارے محبوب قائد سعودی عرب تشریف لا رہے ہیں جن کا سب ملکر والہانہ استقبال کریں گے پاکستان میں جب بھی مشکل وقت آیا ہمارے ہر دل عزیز قائد میاں محمد نواز شریف نے ملک کو برہان سے نکالا ہے اس وقت ملک کے معاشی حالات خراب ہیں لیکن ہماری حکومت پی ڈی ایم جماعتوں کے ساتھ ملکر ملک کو مشکل وقت سے نکالیں گے تقریب سے سربراہ مسلم لیگ ن معسود احمد پورئ، چئیرمین چوہدری اکرم گجر ،نور محمد آرائیں، چوہدری فاروق انجم اور دیگر نے بھی خطاب کیا اور سردار محمد یوسف کو عمرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے قائد میاں محمد نواز شریف کی سعودی عرب آمد پر ان سے محبت اور خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور فرماں رواں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کا تہہ دل سے شکریہ اداکیا ۔ تقریب میں چوہدری عبدالوحید سنیئر نائب صدر، چوہدری احسان الہی گجر ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن، چوہدری شہباز حسین نائب صدر، رانا محمد نواز نائب صدر، چوہدری غلام عباس ڈپٹی سیکرٹری فنانس، محترمہ سائرہ شمس سوشل میڈیا ہیڈ، محترمہ صفیہ اسحاق بانی رکن ویمن ونگ انکے علاوہ جدہ ریجن کے عہدیداران میں سے، میاں رضوان الحق چیئرمین جدہ ریجن، عمر مسعود پوری صدر جدہ ریجن، چوہدری محمد طارق سنیئر نائب صدر جدہ ریجن، حسنین گوندل اور چوہدری دلپذیر، ملک جاوید اور دیگر بھی شریک ہوئے۔