مانسہرہ (بیورورپورٹ)محکمہ سوئی گیس کی طرف سے بوگس ایگریمنٹ کے ذریعہ بیکرز اور ہوٹلز کو سوئی گیس بل آر ایل این جی ریٹ پر ادائیگی کو تاجران نے مسترد کرتے ہوئے عدالت میں چیلج کردیا تفصیلات کیمطابق سوئی گیس حکام کی طرف سے خودساختہ ایگریمنٹ پر مانسہرہ کے بیکرز مالکان ۔نانبائیوں اور ہوٹلز مالکان جوکپ کمرشل
نرخ پر گیس استعمال کرتے ہیں کو آئندہ آر ایل این جی جسکا نرخ کمرشل گیس سولہ سو کے بجائے 5500 روپے ہے کے تحت ادائیگی کے نوٹس جاری کئیے گے جن کو متعلقہ تاجران نے سول کورٹس میں چیلج کرکے حکم امتناعی لے لیا اور بیکر ایسوسی ایشن کی طرف سے ہائیکورٹ میں رٹ بھی دائر کی گی ہے جسمیں موقف اختیار کیاگیا ہے آئین کے آرٹیکل158 کے تحت کسی بھی علاقہ سے پیداوار سے پہلے اس علاقہ کی ضرورت کوپورا کیا جائے گا کے تحت کے پی کے میں پیداہونے والی گیس پر پہلے اس صوبہ کے عوام کاحق ہے یہاں آر ایل این جی کااستعمال نہیں ہوتا ہے کے پی کے میں پیداہونے والی گیس استعمال ہورہی ہے آر ایل این جی پر کمرشل سوئی گیس بل ہونے پر مہنگائی کاطوفان آجائے گا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us