بٹگرام پولیس ان ایکشن ٹریفک کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں

بٹگرام صوبائی حکومت کی احکامات کی روشنی میں کمسن ڈرائیورز، غیر قانونی/جعلی نمبر پلیٹس ، غیر قانونی کالے شیشوں/ٹنٹڈ گلاس و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف ضلعی انتظامیہ بٹگرام کا کریک ڈاؤن جاری: ▪︎صوبائی حکومت و ڈپٹی کمشنر بٹگرام تنویر الرحم

کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنر بٹگرام/ٹریفک مجسٹریٹ عبدالسلام نے مقامی ٹریفک پولیس شاہ نواز خان ، جمیل خان کے ہمراہ کمسن ڈرائیورز ، غیر قانونی/جعلی نمبر پلیٹس ، کالے شیشوں/ٹنٹڈ گلاس و بغیر لائسنس ڈرائیونگ کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی اور ان پر جرمانے عائد کئے گئے۔ بٹگرام ▪︎قانونی احکامات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے شہری بغیر لائسنس کے ڈرائیونگ کرنے ، تیز رفتاری کرنے ، غیر قانونی شیشے و نمبر پلیٹس لگانے سے گریز کریں اور ایک ماڈل ٹریفک نظام کو یقینی بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں -

مزید خبریں