آلائی (تحصیل رپورٹر)آلائی کے یونین کونسل پاشتو کے عوام نے سرکاری مفت آٹا نہ ملنے پر شدید احتجاج کیا اور اسسٹنٹ کمشنر آلائی کے دفتر پر دھاوا بول کر دفتر کے شیشے اور دیگر تھوڑ پھوڑ کی ۔بعد ازاں بنہ چوک میں ٹائر جلاکر سڑک کو ہر قسم ٹریفک کیلئے بند کرکے احتجاج شروع کیا۔مظاہر
ن کا کہنا تھا کہ سرکاری آٹا من پسند افراد میں تقسیم کررہا تھا اور پولیس نے ہمارے ساتھ بدتمیزی کی ۔پاشتو کے دور دراز علاقوں سے لوگ آٹے کیلئے آئے لیکن اب آٹا نہ ملنے پر خالی ہاتھ واپس جارہے ہیں ۔آٹا نہیں تھا یا کم تھا تو ہمیں کیوں بلایا گیا ۔مظاہرین کا انتظامیہ اور پولیس رویہ کے خلاف بنہ چوک میں احتجاجی دھرنا دیا ۔ اور انتظامیہ کے خلاف نعرہ بازی کی۔ مقامی سیاسی قیادت تحریک انقلاب کے چیئرمین نعیم شاہین اور شافیصل خان تیلوس نے انتظامیہ اور مظاہرین کے درمیان مذاکرات کیے اور مظاہرین کے مطالبات کو منواۓ جس پر مظاہرین نے احتجاجی دھرنا ختم کیا۔
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us