تربیلاغازی(بیورو رپورٹ)ذاتی دشمنی کا شاخسانہ یا دہشت گردی، غازی میں ٹارگٹ کلنگ کا پہلا واقعہ، موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے قبائلی شخص جاں بحق جبکہ راہگیر زخمی ہوگیا،غازی پولیس کی فوری کاروائی،مبینہ قاتل موٹر سائیکل اور موبائل فون چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب،ملزموں کا پیچھا کرتے ہوئے غازی پولیس کے دو کانسٹیبل زخمی، عینی شاہدین کے مطابق 45 سالہ شخص اسماعیل خان سکنہ یکہ غنڈ ضلع مہمند خالو چوک کے نزدیک ہفتہ وار بازار میں خریداری میں مشغول تھا کہ اس دوران دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار اسلحہ لہراتے ہوئے آئے اور مقتول کے سر میں گو
یاں ماریں،جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گیا، فائرنگ اتنی شدید تھی کہ اردگرد موجود لوگ خوفزدہ ہوکر جائے وقوعہ سے بھاگ گئے،اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہگیر واجد علی ولد شینچی سکنہ جلو زخمی ہوا، اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی طاہر قریشی اور ایس ایچ او اعجاز خان کی قیادت میں غازی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، تفتیشی ونگ کی ضروری کاروائی کے بعد نعش اور زخمی کو سول اسپتال غازی منتقل کر دیا گیا،اس دوران ایس ایچ او اعجاز خان نے پولیس موبائل پر مبینہ قاتلوں کا پیچھا کیا،اور قریب تھا کہ وہ انھیں پکڑ لیتے تیزرفتاری کے باعث پولیس وین کو حادثہ پیش آگیا،جس سے کانسٹیبل ریاض اور عالمزیب زخمی ہوئے،جبکہ ملزمان اپنا موٹر سائیکل اور ایک عدد موبائل فون چھوڑ کر فرار ہوگئے، جنھیں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا،غازی پولیس کے مطابق ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے،مقتول اسماعیل خان ولد نیازمین گل یکہ غنڈ ضلع مہمند کا رہائشی ہے،اپنے رشتہ داروں محمد اسد ولد محمدا گل اور حکیم خان ولد جان محمد ساکنان باجوڑ سے دشمنی کی وجہ سے وہ غازی گاؤں بیڑہ منتقل ہو گیا تھا، مقتول کے بھائی سیال خان نے قتل کی دعویداری انہی دونوں رشتہ داروں پر کی ہے، پولیس نے رپورٹ درج تفتیش شروع