بالاکوٹ ( بیورو رپورٹ) ڈپٹی کمشنر مانسہرہ کیپٹن ر بلال شاہد راؤ نے کہا ھیکہ ضلع مانسہرہ میں 75 فیصد سے زائد آبادی تعلیم یافتہ ہے یہاں کے عوام باشعور ہیں جو اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کے لئے بہترین تعلیمی اداروں کا انتخاب کرتے ہیں ڈی سی مانسہرہ گذشتہ روز بالاکوٹ میں انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی آئی یو آئی اسلام آباد سکول بالاکوٹ کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے تقریب میں ڈاریکٹر آئی یو آ
ی حسیب خان ممتاز قانون دان منیر حسین لغمانی کے علاؤہ معززین بالاکوٹ بھی شریک تھے انھوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں مقابلہ بڑھنے سے تعلیم ترقی کرتی ہے جس سوچ کے تحت یہاں کی انتظامیہ نے اداراہ کھولا امید ھے وہ بچوں کو بہتر مستقبل دینے میں کامیاب ہوں گے اور بچوں کو انے والے چیلینجز سے لڑنے کا سبق اور حوصلہ دیں گے انھوں نے کہا کہ بالاکوٹ کے لوگوں کا نیو بالاکوٹ سٹی برننگ ایشو ھے سترہ سال سے یہ مسلہ حل طلب ھے ہم نے بھی لوگوں کو فوکس رکھا ہمیں احساس ھے لوگوں کو حق ملے تحصیل بالاکوٹ کے لوگوں نے زلزلہ میں بہت نقصان اٹھایا مگر قومیں وہی ہوتی ہیں جو مصائب میں کھڑی ہوتی ہیں اور بالاکوٹ کے لوگوں نے مصیبت پڑھنے پر یہ کر کے دیکھایا امید کرتے ہیں جلد لوگوں کو ان کا حق ملے گا ڈی سی مانسہرہ نے سکول کی بلڈنگ کی افتتاحی تختی کی نقاب کشائی بھی کی جبکہ ادارے کا وزٹ بھی کیا اور انتظامیہ کو مبارکباد پیش کی
Copyright © 2022. Daily Mahasib All rights reserved | Contact Us | About Us