حکومت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے،وزیر اعلیٰ

کراچی (پ،ر)آغا خان یونیورسٹی کے گلوبل چیف انفارمیشن آفیسر شوکت جن کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کے اعزاز میں عشائیہ کا انعقاد کیا، اس موقع پر صوبائی وزیر صحت سمیت پاکستان کے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کے نامور شخصیات اینگرو کے گروپ سی آئی او اظہر نواز، مارٹین ڈاؤ کے سی آئی او اجلال جعفری، برٹش پیٹرولیم کے سی آئی او خواجہ تنویر، آئی بی ایل گروپ کے سی آئی او وسیم راشد، ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پی ڈبلیو سی سید عبدالقادر، اوبر پاکستان کے سی ای او شاہد خان، آغا خان یونیورسٹی کے ڈائریکٹر گلوبل کنسٹریکشن رضوان کریم،جے ایس بینک کے سینئر ایگزیکٹیو وائس پریذیڈنٹ علی پسنانی اور ڈائری

ٹر سٹیٹ بینک مختار کریم کو بھی عشایئے میں دعوت دی گئی تھی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کی سربراہی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حوالے سے چیف منسٹر ڈیجیٹل کونسل نوٹیفائی کیا جائے گا تاکہ گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے کو فروغ دیا جاسکے۔آغا خان یونیورسٹی کے گلوبل چیف اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے سے تعلق رکھنے والے نامور شخصیات نے گلگت بلتستان میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے ہر ممکن تعاون کایقین دلایا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ حکومت گلگت بلتستان انفارمیشن ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے خصوصی اقدامات کررہی ہے، صوبے میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے محکمے کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، تمام اضلاع میں سوفٹ ویئر ٹیکنالوجی پارکس قائم کئے جارہے ہیں، پہلی مرتبہ آئی ٹی سیکٹر پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے، آئی ٹی سیکٹر کی افادیت اور اہمیت کو مدنظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان کو آئی ٹی کاحب بنانے کیلئے حکومت پرعزم ہے۔ وزیر اعلیٰ خالد خورشید نے آغاخان یونیورسٹی کے گلوبل چیف انفارمیشن آفیسر کو پاکستان کے ٹاپ سی آئی اوز کے ہمراہ عشائیہ میں دعوت دینے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے آغا خان یونیورسٹی کے گلوبل چیف انفارمیشن آفیسر شوکت کو گلوبل سی آئی او ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی،یہ ایوارڈ بین الاقوامی سطح پر سب بڑا ایوارڈ ہے۔

مزید خبریں